ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سونیا گاندھی رائے بریلی سے پانچویں بار اپنی قسمت آزمائیں گی

سونیا گاندھی رائے بریلی سے پانچویں بار اپنی قسمت آزمائیں گی

Sun, 10 Mar 2019 23:43:50    S.O. News Service

نئی دہلی،10 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آزادی کے بعد سے مسلسل نہرو۔گاندھی خاندان کا ساتھ دیتی رہی اترپردیش کی رائے بریلی سیٹ سے کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی پانچویں مرتبہ قسمت آزمائیں گی۔اس سیٹ سے تین لوک سبھا انتخابات اور ایک ضمنی انتخاب جیت چکیں مسز گاندھی کی بے چینی کو دیکھتے ہوئے یہ مانا جا رہا تھا کہ اس بار وہ انتخابی میدان میں نہیں اتریں گي لیکن کانگریس نے اپنی پہلی ہی فہرست میں ان کا نام شامل کر کے اس طرح کی قیاس آرائیوں پر روک لگا دی۔ وہ 2004 سے مسلسل اس سیٹ پر الیکشن جیت رہی ہیں۔گزشتہ عام انتخابات میں مودی لہر کے باوجود رائے بریلی کے ووٹروں نے ان کا ساتھ دیا تھا اور انہیں بھاری ووٹوں سے کامیاب بنایا تھا۔رائے بریلی سیٹ 1957 میں وجود میں آئی تھی. وہاں اب تک 16 لوک سبھا انتخابات اور تین ضمنی انتخابات ہوئے ہیں جن میں سے 16 بار کانگریس نے کامیابی حاصل کی ہے۔کانگریس کو 1977 میں یہاں پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور 1996 اور 1998 میں بی جے پی نے جیت درج کی تھی۔ سال 1999 کے بعد سے اس سیٹ پر کانگریس کا مسلسل قبضہ ہے۔


Share: